the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

امریکا میں صدارتی امیدوار کے ری پبلکن خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ پھر زہر اگلنے لگے، ان کا کہنا ہے کہ انہیں مسلمانوں اور انکے امریکا آنے پر تحفظات ہیں ۔ ری پبلکن رہنما ٹیڈ کروزنے بھی مسلم آبادی والے علاقوں کی پیٹرولنگ کامطالبہ کردیا۔ جبکہ ڈیموکریٹ امیدوار ہلیری کلنٹن اور برنی سینڈرز نے ٹیڈ کروز کے بیان کی مذمت کی ہے۔

امریکا میں صدارتی امیدوار کے ری پبلکن خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ ایک دفعہ پھر مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے لگے،برسلزحملوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا مزید ورلڈ ٹریڈ سینٹرز جیسے مقامات یا پینٹاگان پرطیاروں کےحملے جیسے واقعات برداشت نہیں کرے گا۔

امریکی



انتظامیہ کو بہت محتاط ہوکردیکھنا ہوگاکہ کون امریکا آرہا ہے۔ انہوں نے مزید آگے بڑھ کر یہ بھی کہا کہ امریکی حکومت کو مساجد پر نظر رکھنی اور انکی نگرانی کرنی ہوگی۔

ری پبلکن رہنما ٹیڈ کروز بھی ٹرمپ کے رنگ میں رنگ گئے ہیں اور لگے ہاتھوں انہوں نے بھی مسلم آبادی کےحامل علاقوں کی پیٹرولنگ اور انہیں محفوظ بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

دوسری جانب صدارتی امیدواربننےکی ڈیموکریٹ خواہشمند ہلیری کلنٹن اور برنی سینڈرز نے ری پبلکن رہنماؤں کے بیانات پر کڑی تنقید کی ہے۔ ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ یہ امریکی مسلمانوں کا بھی ملک ہے۔ برنی سینڈر نے کہا کہ کسی بھی مذہبی گروہ کو تنہا کیا جانا غیرآئینی اورغلط ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.